جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس  میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔  ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی اکثریت نے دونوں ججز کے ناموں کی منظوری دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس عقیل عباسی کے نام … Read more

شہدا کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس،آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ  شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے  اور آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں تقسیم … Read more

بلوچستان کا خونی ٹریک 2 ہزار جانیں نگل چکا، اسے ہائی وے بنانے جارہے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ بلوچستان کا ٹریک 2 ہزار کے قریب جانیں نگل چکا اس  خونی ٹریک کو ہائی وے بنانے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں جناح اسکوائر انڈرپاس کے سنگ بنیادکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ بلوچستان میں سڑکوں کے منصوبے کی مخالفت کرنے والے تنگ نظر ہیں،کراچی، قلات، خضدار … Read more

اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں اور عمران خان کی 3 بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر سمیت عمران خان کی 3 بہنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی رہنما  عمران خان سے ملاقات کے … Read more

ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کر دی، اس سے کیا خریدا جا سکتا ہے؟

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ صدارت کی کرسی پر بیٹھنے سے پہلے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کر دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی اس کرنسی سے کچھ بھی خریدا نہیں جا سکتا مگر ان کے مداحوں نے دھڑا دھڑ یہ کرنسی خریدنا شروع کر دی جس کے بعد اس کرنسی کی … Read more

سمجھ نہیں آرہی، تین ذہنوں کے مقابلے میں ایک چیف جسٹس کیسے بہتر ہو سکتے ہیں: جسٹس عائشہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آئینی اور ریگولر بینچ کے معاملے پر کیس ٹرانسفر کرنے پر جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی، دو تین ذہنوں کے مقابلے میں ایک چیف جسٹس کیسے بہتر ہو سکتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کیس ٹرانسفر ہونے پر جسٹس منصور علی شاہ … Read more

پاراچنار شاہراہ آج کھلے گی، درجنوں ٹرکوں پر مشتمل پہلا قافلہ روانہ کیا جائیگا

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کوہاٹ سےکرم کے سرحدی علاقہ چھپری روانہ ہو گئے۔ پاراچنار مرکزی شاہراہ آج کھلے گی، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا کہنا ہے کہ امن کمیٹیاں کسی کو قافلے یا معاہدے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گی۔  بیرسٹر سیف وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور … Read more

امریکا ، کار سوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی ، 15 افراد ہلاک ، 30 زخمی

امریکا کے شہر نیواورلینز میں کار سوار نے تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو اورلینز کے میئر نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیا ہے، محکمہ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ اینا کرک پیٹرک نے بتایا کہ واقعے میں … Read more

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنا ‘نام’ تبدیل کر لیا

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے عارضی طور پر اپنا ‘نام ‘ تبدیل کیا جس کی وجہ سے کرپٹوکرنسی کی دنیا میں ہلچل مچ گئی۔ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنا نام تبدیل کرکے ‘Kekius Maximus’ کیا جس … Read more

قوانین کی خلاف ورزی، فلسطینی اتھارٹی نے مغربی کنارے میں الجزیرہ ٹی وی کی نشریات معطل کر دیں

فلسطینی اتھارٹی نے قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کی نشریات معطل کر دیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارتی کمیٹی، جس میں وزارت ثقافت، داخلہ اور ٹیلی کمیونیکیشن کے نمائندے شامل ہیں، نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کی نشریات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی … Read more