لاس ویگاس: ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا کے سائبر ٹرک میں دھماکا، ایک شخص ہلاک،7 زخمی

امریکی شہر لاس ویگاس میں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت والے ٹرمپ ہوٹل کے باہر ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا سائبر ٹرک پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ بدھ کو لاس ویگاس میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر ٹیسلا کے … Read more

امریکا:گاڑی ہجوم پر چڑھانے والے شخص کی شناخت ہوگئی،کار سے داعش کا جھنڈا بھی برآمد

امریکا کے شہر نیو اورلینز میں گاڑی سے کچل کر 15 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت شمس الدین جبار کے نام سے کر دی گئی۔ بدھ کو امریکی شہر نیواورلینز میں نئے سال پر ایک کارسوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور … Read more

یورپی ملک مونٹی نیگرو میں فائرنگ کے واقعات میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

پوڈگوریکا: جنوب مشرقی یورپ کے ملک مونٹی نیگرو میں ریسٹورنٹ سمیت مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسلح شخص نے مونٹی نیگرو کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ کرکے 7 افراد کو ہلاک کیا، ہلاک افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے … Read more

بھوپال گیس حادثہ: ہزاروں اموات کا باعث بننے والی فیکٹری سے زہریلہ فضلہ 40 سال بعد اٹھا لیا گیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں 40 سال قبل فیکٹری میں پیش آنے والے گیس لیک حادثے کا فضلہ ٹھکانے لگا دیا گیا۔  2 دسمبر 1984 کو بھوپال میں واقع یونین کاربائیڈ کیمیکل پلانٹ میں گیس کے اخراج سے ہزاروں افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 5 لاکھ لوگ گیس لیکیج … Read more

نیتن یاہو حکومت کے سابق وزیردفاع نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا

تل ابیب: اسرائیلی کے سابق وزیر دفاع یواف گیلانٹ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسیٹ سے استعفیٰ دیدیا۔  اسرائیل کے سابق وزیر دفاع اور ماضی میں وزیراعظم نیتن یاہو کے قریبی ساتھی یواف گیلانٹ نے اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔ گزشتہ سال بطور وزیردفاع یواف گیلانٹ نے اسرائیلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 7 ہزار قدامت … Read more

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔  راولپنڈی کی  انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ علی امین گنڈا پور کے وکیل محمد فیصل ملک کی جانب سے وارنٹ گرفتاری … Read more

عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش کی گئی، فیصل چوہدری کا دعویٰ

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے عمران خان نے بتایا کہ انہیں ڈیل کی پیشکش ہوئی تھی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا توشہ خانہ ٹو جھوٹے کیسز کی سیریز میں سے ایک کیس ہے، بانی پی ٹی آئی کے … Read more

بنگلا دیش ہمارا بچھڑا ہوا بھائی ہے ان سے ہر طرح کا تعاون کریں گے: وزیر خارجہ

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار  کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش ہمارا بچھڑا ہوا بھائی ہے، ان سے ہر طرح کا تعاون کریں گے۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ تمام سطح پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے، غزہ … Read more

نوشہرہ: کارخانے میں مشین نصب کرتے ہوئے غیر ملکی انجینئر حادثے کا شکار ہوکر چل بسا

خیبر پختونخوا  (کے پی) کے ضلع نوشہرہ میں کام کے دوران غیر  ملکی انجینئر حادثے کا شکار ہوکر چل بسا۔ ڈی ایس پی زاہد عالم خان کے مطابق  نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں غیرملکی انجینئر مشین نصب کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوا تھا، غیر ملکی انجینئرکو قاضی حسین احمداسپتال منتقل کیاگیا … Read more

سزائے موت کیوں نہ دی؟ شادی سے انکار پر لڑکی کا قتل، 25 سال قید با مشقت کی سزا کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قتل کے معاملے پر عمر قید کے بجائے 25 سال سزا دینے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کلعدم قرار دیدیا۔  شادی سے انکار پر لڑکی کے قتل کے جرم میں 25سال قید بامشقت کی سزا سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس … Read more