سونے کی قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 600 روپے تولہ ہو گئی

نئے سال کے پہلے دن سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز سونے کی قیمت مستحکم رہی تھی۔ سونے کے فی تولہ نرخ میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار 600 کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کے بھاؤ میں … Read more

81ماہ کے بعدپہلی بار مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پرآگئی

پاکستان ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 81ماہ کے بعد پہلی بارمہنگائی کی شرح کم ترین سطح پرآچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دسمبرمیں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ (سی پی آئی) 4.1فیصدریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 4.9اورگزشتہ سال دسمبرمیں 29.7فیصدتھا۔ شہری علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کاعمومی اشاریہ دسمبرمیں 4.4فیصدکی سطح پرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 5.2فیصداورگزشتہ سال دسمبرمیں 30.9فیصدتھا۔ دیہی علاقوں … Read more

پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی

صوبائی دارالحکومت پشاور میں سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، سبزیوں کی قیمتوں میں 10 سے 40 روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔ پشاور میں فی کلو ٹماٹر کی قیمت میں 20 روپے تک کمی آ گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 220 روپے مقرر کی گئی ہے۔ آلو … Read more

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر کی قدر میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا انتہائی مثبت آغاز، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 100انڈیکس میں 1137 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا، 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 18 ہزار 145 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 367 پوائنٹس کی … Read more

ایک سال کے دوران مزید 1 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہوگئے، ورلڈ بینک

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران مزید ایک کروڑ تیس لاکھ پاکستانی غربت کا شکار ہو گئے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران پاکستان میں غربت کی شرح25.3 فیصد رہی جوکہ گزشتہ سال 2023 کے مقابلے میں 7 فیصد زائد ہے۔ بینک کی رپورٹ کے مطابق ایک سال … Read more

سونے کی قیمت میں مزید 1100 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز قیمت میں ایک ہزارروپے کا اضافہ ہوا تھا۔ پاکستان میں دو دن کے دوران سونے کے نرخوں میں 2100 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد … Read more

موبائل فونز کی درآمدات میں کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں کمی ہو گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق نومبر 2024 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 0.82 فیصد کمی ہوئی۔ پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے دوران موبا ئل فونز کی درآمدات کا حجم کم … Read more

سزائے موت کیوں نہ دی؟ شادی سے انکار پر لڑکی کا قتل، 25 سال قید با مشقت کی سزا کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قتل کے معاملے پر عمر قید کے بجائے 25 سال سزا دینے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کلعدم قرار دیدیا۔  شادی سے انکار پر لڑکی کے قتل کے جرم میں 25سال قید بامشقت کی سزا سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس … Read more

کینیا کے ایک گاؤں میں 500 کلوگرام خلائی کچرا آکر گرگیا

خلا میں موجود کچرا بتدریج کافی بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور خلائی ٹریفک کو اس سے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ مگر افریقی ملک کینیا کے ایک گاؤں پر خلائی کچرا بارش کی طرح برس گیا۔ جی ہاں واقعی 30 دسمبر کو کینیا کے گاؤں Mukuku میں 500 کلوگرام خلائی کچرا آکر گرا۔ … Read more

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2024 بھارت کی تاریخ کا گرم ترین سال قرار

دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے لیے 2024 تاریخ کا گرم ترین سال ثابت ہوا۔ بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2024 بھارت کی تاریخ کا گرم ترین سال تھا اور اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اضافی ہیٹ … Read more