جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس  میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عقیل عباسی کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔  ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی اکثریت نے دونوں ججز کے ناموں کی منظوری دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس عقیل عباسی کے نام … Read more

شہدا کا احترام ہر پاکستانی کیلئے مقدس،آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ  شہدا کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے  اور آج کا امن و آزادی ان شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں تقسیم … Read more

کراچی: کورونا اور انفلوئنزا وائرس کےکیسز پر اسپتالوں کو ہنگامی گائڈ لائنز جاری

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کورونا اور انفلوئنزا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر  اسپتالوں کو ہنگامی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔  صوبائی محکمہ صحت نے صوبے کے ڈی ایچ اوز کو مراسلہ لکھتے ہوئے کورونا اور انفلوئنزا ایچ ون، این ون کیسز پر اسپتالوں میں ہنگامی گائیڈلائنز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔  مراسلے میں ہدایت کی … Read more

پاراچنار شاہراہ آج کھلے گی، درجنوں ٹرکوں پر مشتمل پہلا قافلہ روانہ کیا جائیگا

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کوہاٹ سےکرم کے سرحدی علاقہ چھپری روانہ ہو گئے۔ پاراچنار مرکزی شاہراہ آج کھلے گی، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کا کہنا ہے کہ امن کمیٹیاں کسی کو قافلے یا معاہدے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گی۔  بیرسٹر سیف وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور … Read more

سزائے موت کیوں نہ دی؟ شادی سے انکار پر لڑکی کا قتل، 25 سال قید با مشقت کی سزا کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قتل کے معاملے پر عمر قید کے بجائے 25 سال سزا دینے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کلعدم قرار دیدیا۔  شادی سے انکار پر لڑکی کے قتل کے جرم میں 25سال قید بامشقت کی سزا سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس … Read more

کینیا کے ایک گاؤں میں 500 کلوگرام خلائی کچرا آکر گرگیا

خلا میں موجود کچرا بتدریج کافی بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور خلائی ٹریفک کو اس سے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ مگر افریقی ملک کینیا کے ایک گاؤں پر خلائی کچرا بارش کی طرح برس گیا۔ جی ہاں واقعی 30 دسمبر کو کینیا کے گاؤں Mukuku میں 500 کلوگرام خلائی کچرا آکر گرا۔ … Read more

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث 2024 بھارت کی تاریخ کا گرم ترین سال قرار

دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے لیے 2024 تاریخ کا گرم ترین سال ثابت ہوا۔ بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 2024 بھارت کی تاریخ کا گرم ترین سال تھا اور اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں لوگوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث اضافی ہیٹ … Read more

ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں لڑنے سے انکارکردیا

تل ابیب: ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے مسلسل جنگ کے بعد ذہنی دباؤ کے نتیجے میں غزہ میں لڑنے سے انکار کردیا ہے۔  اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کے واقعات اور ذہنی دباؤ کی شکایات میں اضافہ دیکھنےکو ملا ہے۔  اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ … Read more

دہشتگردی کے ناسورکوکچلنےکیلئے سب کو اکٹھا اور ایک پیج پر آنا ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ دہشت گردی کا سرکچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، دہشت گردی کے ناسورکوکچلنےکے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا اور ایک پیج پر آنا ہوگا۔ ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیرا عظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذاتی پسند اور … Read more

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان سیاسی تناؤ کو کم کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا دوسرا دور اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی … Read more