گوگل کا پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کا اعلان

کیلیفورنیا: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان سمیت 16 ممالک میں اپنا ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی والٹ سروس پاکستان میں دستیاب نہیں تھی۔ تاہم اب گوگل نے پاکستان اور مصر سمیت16 ممالک میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

پاکستان، مصر، وینزویلا، تاجکستان، مراکش، پاناما، پیرو، موناکو اور کوسوا سمیت 16 ممالک میں دسمبر 2024 اور جنوری 2025 کے درمیان گوگل والٹ کی سروس شروع کر دی جائیں گی۔

پاکستان میں گوگل والٹ کی سروس آئندہ ماہ جنوری میں شروع کر دی جائے گی۔ گوگل پاکستانیوں کو نئے سال پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کا تحفہ دے گا۔

گوگل والٹ ایسا ڈیجیٹل ادائیگی اور دستاویزات کو محفوظ کرنے کا نظام ہے۔ جس کے تحت صارفین اپنے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کو اکاؤنٹ سے منسلک کر کے پیسوں کی ادائیگی اور وصولی کر سکیں گے۔ اس نظام کو ایپلی کیشن کو محفوظ ترین تصور کیا جاتا ہے۔

Leave a Comment